وزیراعظم شہباز شریف اہم دورے پر سعودی عرب روانہ

Prime Minister Shehbaz Sharif leaves for Saudi Arabia on an important visit

وزیراعظم شہباز شریف اہم سرکاری دورے پر سعودی عرب کے لیے روانہ ہو گئے۔

وزیراعظم شہباز شریف 15 سے 18 اپریل تک سعودی عرب، قطر اور ترکیہ کا دورہ کریں گے، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات عطا تارڑ اورمعاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیر اعظم شہباز شریف کے ہمراہ روانہ ہوئے ہیں۔

وزیراعظم سعودی عرب اور قطر کے دوروں کے دوران دونوں ممالک کی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے جس میں دوطرفہ تعاون کے ساتھ ساتھ علاقائی امن و سلامتی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ وزیراعظم شہباز شریف پانچویں انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں شرکت کے لیے ترکیے کا بھی دورہ کریں گے، جہاں شہباز شریف کی ترک صدر رجب طیب اردوان اور دیگر عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔

READ  لاہور: اپارٹمنٹ سے نوجوان لڑکی کی لاش ملنے کا مقدمہ درج، رات ساتھ گزارنے والا مقتولہ کا دوست گرفتار

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں