قطر نے ایران کی توانائی تنصیبات پر اسرائیلی حملے کو خطرناک اور غیر ذمہ دارانہ قرار دیدیا

Qatar calls Israeli attack on Iranian energy facilities dangerous and irresponsible

دوحہ: قطر نے ایران کی توانائی تنصیبات پر اسرائیلی حملے کو خطرناک اور غیر ذمہ دارانہ قرار دے دیا۔

قطری وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے ایران کی ساؤتھ پارس فیلڈ سے منسلک توانائی تنصیبات کو نشانہ بنایا جو قطر کے نارتھ فیلڈ کی توسیع ہے ۔

قطر کی وزارت خارجہ کے مطابق توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانا عالمی توانائی کے تحفظ کے لیے خطرہ ہے۔.
متحدہ عرب امارات نے بھی ایران اور قطر کی مشترکہ پارس گیس فیلڈ پر حملے پر تشویش کا اظہار کیا۔

یو اے ای کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ ایران میں واقع پارس جنوبی فیلڈ قطر کے شمالی میدان سے منسلک ہے، اسرائیل کا اس فیلڈ کو نشانے بنانا عالمی توانائی کے لیے سنگین خطرہ بن سکتا ہے۔

متحدہ عرب امارات نے اہم تنصیبات کو نشانہ بنانے سے مکمل گریز کرنے پر زور دیا۔

READ  ایران سے جنگ کسی نہ کسی طرح بہت جلد جیت لی جائے گی: ٹرمپ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں