شہرکی خبریں واٹر فلٹریشن پلانٹس کی 24 گھنٹے نگرانی، افسران کو فیلڈ میں رہنے کی ہدایت

Round-the-clock monitoring of water filtration plants

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت تمام واٹر فلٹریشن پلانٹس کو ہر صورت فعال رکھنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں، پنجاب صاف پانی اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کیپٹن (ر) علی اصغر کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں مون سون کے دوران واٹر فلٹریشن پلانٹس کی فعالیت، نگرانی اور آپریشنل حکمت عملی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے دوران سی ای او نے ڈیجیٹل ڈیش بورڈ کے ذریعے لاہور میں قائم تمام واٹر فلٹریشن پلانٹس کی کارکردگی کی مانیٹرنگ کی اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ باقاعدگی سے تمام پلانٹس کے دورے کریں۔

کیپٹن (ر) علی اصغر نے کہا کہ افسران خود موقع پر جا کر پلانٹس کا معائنہ کریں اور ٹائم سٹیمپ تصاویر اپ لوڈ کریں تاکہ نگرانی کا نظام مزید مؤثر بنایا جا سکے, آن لائن آپریٹر حاضری کا نظام مرحلہ وار پورے پنجاب میں نافذ کیا جائے گا۔

سی ای او نے ڈائریکٹر نارتھ اور ڈائریکٹر ساؤتھ کو اپنے اپنے زونز میں فیلڈ میں رہتے ہوئے تمام واٹر فلٹریشن پلانٹس کی انسپیکشن کرنے کی ہدایت کی، انہوں نے کہا کہ تمام زونز میں پلانٹس کی آن لائن نگرانی جاری رکھی جائے گی۔

انہوں نے واضح کیا کہ پلانٹس کی فعالیت، صفائی یا دیکھ بھال میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کے مطابق شہریوں کو صاف پانی کی بلا تعطل فراہمی اولین ترجیح ہے، لہٰذا مون سون کے دوران تمام افسران اور فیلڈ عملہ ہائی الرٹ رہ کر اپنی ذمہ داریاں انجام دے۔

READ  گلگت کی ہوشے ویلی میں دو جرمن خواتین کوہ پیما لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آگئیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں