ایران کے بوشہر جوہری پلانٹ پر حملے، روس نے اپنے عملے کے مزید 198 افراد کو نکال لیا

Russia evacuates 198 more crew members after attack on Iran's Bushehr nuclear plant

ایران کے بوشہر جوہری پاور پلانٹ پر امریکی اور اسرائیلی حملے کے بعد روس کی سرکاری جوہری کمپنی نے پلانٹ سے اپنے عملے کے مزید 198 افراد کو نکال لیا۔

سربراہ روسی جوہری کمپنی کا کہنا ہے کہ بوشہر پلانٹ کے اطراف بدترین صورتحال کے تحت یہ انخلا کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پلانٹ کی حدود میں پروجیکٹائل حملے سے عملے کا جاں بحق شخص ایرانی شہری تھا۔

سربراہ روسی جوہری کمپنی نے مزید کہا کہ بوشہر جوہری پلانٹ کی صورتحال سے روسی صدر پیوٹن کو آگاہ کر دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کے بوشہر جوہری پاور پلانٹ پر گزشتہ روز حملہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوا۔

READ  جنگ بندی کے اعلان کے باوجود اسرائیل کے لبنان پر حملے نہ رُک سکے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں