سندھ ہائیکورٹ کا مونس علوی کی سزا کے خلاف درخواست پر گورنر سندھ کو فیصلہ کرنے کا حکم

Sindh High Court orders Sindh Governor to decide on petition against Moonis Alvi's sentence

سندھ ہائیکورٹ کا مونس علوی کی سزا کے خلاف درخواست پر گورنر سندھ کو فیصلہ کرنے کا حکم

سندھ ہائی کورٹ نے کے الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی کی صوبائی محتسب کی جانب سے سنائی گئی سزا کے خلاف درخواست پر سماعت کے دوران گورنر سندھ کو ہدایت دی کہ وہ مقررہ مدت میں اپیل پر فیصلہ کریں

سماعت میں شکایت کنندہ کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ مونس علوی کی ہائی کورٹ میں درخواست قابلِ سماعت نہیں کیونکہ اپیل پہلے ہی گورنر سندھ کے پاس زیر التوا ہے، اگر وہ ہائی کورٹ میں کارروائی چاہتے ہیں تو گورنر کے روبرو اپیل واپس لیں۔ مونس علوی کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ قوانین کے مطابق گورنر کو 90 روز میں فیصلہ دینا لازمی ہے جبکہ صوبائی محتسب کو کے الیکٹرک کے خلاف کارروائی کا اختیار ہی نہیں۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ وہ گورنر سندھ کو مقررہ مدت میں فیصلہ کرنے کی ہدایت دے سکتی ہے۔ مزید برآں، صوبائی محتسب کے فیصلے کے خلاف جاری عبوری حکم نامے میں توسیع کرتے ہوئے کہا گیا کہ اگر فریقین تجویز سے متفق نہ ہوئے تو دلائل سن کر عدالت دائرہ اختیار کا تعین کرے گی۔

سندھ ہائی کورٹ نے کیس کی مزید سماعت 4 ہفتوں کے لیے ملتوی کر دی۔

READ  کراچی: نارتھ ناظم آباد میں ٹرک کی ٹکر سے فوڈ ڈیلیوری بوائے جاں بحق

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں