دشمن میڈیا پر پروپیگنڈہ کر رہا ہے تاکہ ایران کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور کیا جاسکے: قالیباف

The enemy is using media propaganda to force Iran to surrender: Qalibaf

ایران کے چیف مذاکرات کار اور پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کا کہنا ہے کہ دشمن میڈیا پروپیگنڈے کی کوشش کر رہا ہے تاکہ ایران کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور کیا جاسکے۔

اپنے ایک بیان میں محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ دشمن میڈیا پروپیگنڈے کی کوشش کر رہا ہے، جس کا مقصد بحری ناکا بندی کے ذریعے اقتصادی دباؤ بڑھا کر ایران کو اندر سے کم زور کرنا ہے تاکہ ایران کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور کیا جاسکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایرانیوں کو تاریخ کے اس حساس دور میں دشمن کے خلاف ڈٹ کر کھڑے رہنے کا ادراک ہے۔

READ  فرانس میں کم عمر بچوں کیلئے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا بل منظور

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں