ظالم حکومت اور پی ٹی آئی کی نااہلی نے عوام کو پسنے پر مجبور کر دیا, فواد چوہدری

The tyrannical government and PTI's incompetence have forced the people to suffer, Fawad Chaudhry

لاہور :استحکامِ پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عدلیہ جیل ٹرائلز میں الجھی ہوئی ہے، جبکہ ملک ایک ظالم حکومت اور نااہل اپوزیشن تحریک انصاف کے درمیان پس رہا ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں سابق وفاقی وزیر نے الزام لگایا کہ حکومت ظلم کم نہیں کر رہی اور اپنی نااہلیاں جاری رکھے ہوئے ہے، عدالتی نظام شرمندگی کا شکار ہے اور عوام کا اس پر اعتماد اٹھ چکا ہے۔ ان کے مطابق عدالتی فیصلوں سے انصاف کا ڈھانچہ شدید متاثر ہوا ہے۔

پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ قیادت بغیر منصوبہ بندی احتجاج کا اعلان کرتی ہے، پھر جیل جا کر کھانے کھا کر واپس آ جاتی ہے جبکہ کارکن مشکلات میں پس رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نہ سیاست ہو رہی ہے نہ وکالت۔

انہوں نے مشورہ دیا کہ الیکشن کمیشن کے خلاف راہول گاندھی کی طرز پر شواہد پیش کیے جانے چاہئیں تھے۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ملک میں غیر یقینی صورتحال اور عوام و حکومت کے درمیان بڑھتا فاصلہ خطرناک ہے، کسی بھی وقت ایک واقعہ حالات بھڑکا سکتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ تحریک چلانے سے پہلے کئی مراحل ہوتے ہیں مگر یہاں کوئی تیاری نہیں، بانی پی ٹی آئی جیل میں ہیں اور انہیں باہر کی سرگرمیوں کے بارے میں گمراہ کن اطلاعات دی جاتی ہیں۔

READ  ایران جوہری پروگرام سے متعلق سفارتی مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے لیے آمادہ ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں