ٹاؤن چیئرمین فرحان غنی سمیت دیگر ملزمان کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا

Town Chairman Farhan Ghani and other accused were handed over to the police on physical remand

انسدادِ دہشت گردی منتظم عدالت نے ٹاؤن چیئرمین فرحان غنی اور دیگر ملزمان کو 28 اگست تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق تشدد اور دھمکیوں کے کیس کی سماعت کے دوران جج نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ ملزمان کو گرفتار کیا گیا یا یہ خود آئے تھے؟ جس پر بتایا گیا کہ وہ خود تھانے پہنچے۔

عدالت نے تفتیشی افسر اور پراسیکیوٹر سے الزامات اور مدعی کے ادارے سے متعلق سوالات کیے تاہم پراسیکیوٹر واضح جواب نہ دے سکے اور مزید تفتیش کے لیے 14 روزہ ریمانڈ کی استدعا کی۔

سماعت میں جج نے ملزمان سے وکیل کی موجودگی پر سوال کیا تو انہوں نے بتایا کہ ان کا کوئی وکیل نہیں۔

فرحان غنی نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ انہوں نے کوئی تشدد نہیں کیا بلکہ بطور چیئرمین صرف غیرقانونی کھدائی کے بارے میں پوچھا تھا، جس پر جھوٹا الزام لگایا گیا۔

عدالت نے کیس کی مزید سماعت ملتوی کرتے ہوئے پولیس کو پیش رفت رپورٹ کے ساتھ آئندہ پیشی پر ملزمان کو دوبارہ پیش کرنے کی ہدایت کی۔

READ  کراچی میں 7 روزہ انسداد پولیو مہم آج سے شروع ہوگی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں