ٹرمپ نے مسلم برادر ہُڈکو دہشتگرد تنظیم قرار دینےکا عمل شروع کردیا

Trump begins process of designating Muslim Brotherhood as terrorist organization

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسلم برادرہُڈ کی کچھ شاخوں کو دہشت گرد تنظیمیں قرار دینے کا عمل شروع کر دیا۔

صدر ٹرمپ نے ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے جس کے تحت اُن کی انتظامیہ مسلم برادر ہُڈ کو باضابطہ طور پر دہشت گرد تنظیم قرار دینے کی تیاری شروع کرے گی۔
ایگزیکٹو آرڈر کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اور وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تنظیم کے مختلف شعبوں کو فارن ٹیرارسٹ آرگنائزیشن (FTO) اور اسپیشلی ڈیزگنیٹڈ گلوبل ٹیرارسٹ کی فہرست میں شامل کرنے کے لیے عملی کارروائی شروع کریں۔

حکم نامے کے تحت روبیو اور بیسنٹ کو امریکی اٹارنی جنرل اور ڈائریکٹر نیشنل انٹیلی جنس کے ساتھ مل کر جائزہ رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت دی گئی ہے کہ آیا لبنان، مصر اور اردن میں سرگرم مسلم برادر ہُڈ کے کسی ونگ کو باضابطہ دہشت گرد قرار دیا جانا چاہیے یا نہیں۔

وائٹ ہاؤس نے ایک فیکٹ شیٹ بھی جاری کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ یہ عمل کس طرح آگے بڑھایا جائے گا۔

وائٹ ہاؤس نے دعویٰ کیا کہ مسلم برادر ہڈ مشرق وسطیٰ میں دہشت گردی کی مہم کو ہوا دیتا ہے، بیان میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا کہ مسلم برادر ہڈ مشرق وسطیٰ میں امریکی مفادات اور اتحادیوں کے خلاف مہم کو بھی ہوا دیتا ہے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل امریکی ریاست ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ نے انتہائی متنازع قدم اٹھاتے ہوئے دو بڑی مسلم تنظیموں مسلم برادر ہُڈ اور کونسل آن امریکن اسلامی ریلیشنز پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔

READ  ٹرمپ کا بی بی سی کیخلاف آئندہ ہفتے قانونی کارروائی کا اعلان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں