نامور ہدایتکار ظفر شباب کو مداحوں سے بچھڑے 31 برس بیت گئے

31 years since renowned director Zafar Shabab passed away from his fans

شباب فیملی نے فلم نگری پر عرصہ دراز تک راج کیا اور لاتعداد سپرہٹ فلمیں دیں، انہوں نے فلم نگری میں کئی نئے چہروں کو بھی متعارف کرایا، ظفر شباب معروف فلمساز، ہدایت کار، کہانی نویس، اور شاعر شباب کیرانوی کے فرزند تھے۔

ہدایت کار ظفرشباب لالی ووڈ میں ایک روشن باب کی حیثیت رکھتے ہیں، ظفرشباب نے 1968ء میں اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز کیا، ان کی پہلی فلم ’’سنگدل‘‘ سپرہٹ ثابت ہوئی تاہم 1976ء میں فلم ’’وقت ‘‘نے ڈائریکٹر ظفرشباب کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔

ظفر شباب کو فلم نگری میں وہ مقام ملا جو کسی اور کے حصے میں نہیں آیا، انہوں نے میکلوڈ روڈ لاہور پر شباب ڈسٹری بیوشن آفس اور شباب سٹوڈیو قائم کیا جہاں سے نامور فلمیں ریلیز کی گئیں، ان کی فلموں میں بھروسہ، آواز، کوچوان، قسمت، نیاراستہ اور درد قابل ذکر ہیں۔

وہ دس فلموں کے پروڈیوسر بھی تھے اور خود ان فلموں کی ہدایت کاری بھی دی، ظفرشباب 8 اگست 1994ء کو لاہور میں انتقال کر گئے، وہ شباب سٹوڈیوز کے احاطے میں آسودۂ خاک ہیں۔

READ  اے آئی اداکارہ دورانِ انٹرویو اچانک انگریزی کے بجائے چینی زبان بولنے لگی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں