سب میٹنگ میٹنگ کھیل رہے کام کب کریں گے؟ علی خورشیدی

Everyone is playing meeting meeting, when will they work? Ali Khorshidi

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی علی خورشیدی نے کہا ہے کہ حکومت محض میٹنگز کر رہی ہے، جب میٹنگز ختم ہوں گی تو کام کب ہوگا؟

بیان میں انہوں نے کہا کہ ناتھا خان پل روزانہ ٹوٹتا ہے، ملیر ایکسپریس وے پر پروجیکٹ ڈائریکٹر کی تکنیکی غلطی پر انکوائری ہونی چاہیے تھی۔

علی خورشیدی نے مزید کہا کہ ٹوٹنے پر دوبارہ بنانے کا کہنا عوام کے ٹیکس کے پیسے کی بے حرمتی ہے، یہ آپ کے ذاتی پیسے نہیں ہیں۔

انہوں نے میئر کراچی سے سوال کیا کہ آپ کے پاس 105 سڑکیں ہیں، ان کا کیا حال ہے؟

اپوزیشن لیڈر نے یہ بھی کہا کہ شہر تباہ ہو رہا ہے، حکومت کا رویہ غیر جمہوری ہے، لوگ پریشان ہیں اور پوچھنے والا کوئی نہیں۔

READ  اسلام آباد میں ایک گھر سے 3 افراد کی نعشیں برآمد، موت کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں