این سی سی آئی اے نے نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کو پولیس ریکارڈ سے بچنے کیلئے ہدایت جاری کر دی

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کو پولیس ریکارڈ سے بچنے کیلئے اہم ہدایت جاری کردیں ، کہا کہ کال سینٹرز میں ملازمت کے لیے درخواست دینے سے پہلے کمپنی کی قانونی حیثیت ضرور معلوم کر لیں ۔

این سی سی آئی اے نے ایڈوائزری میں کہا ہے کہ کال سینٹر میں ملازمت شروع کرنے سے پہلے اس کی قانونی حیثیت کو ضرور دیکھیں۔ ایس ای سی پی، ایف بی آر، پی ایس ای بی،پی ٹی اے سےرجسٹریشن تصدیق لازمی کریں۔ کمپنی کا ایس ای سی پی میں رجسٹرڈ ہونا اورایف بی آر سے این ٹی این و ٹیکس رجسٹریشن ہونا ضروری ہے۔ نوجوان پی ٹی اے سے آئی پی وائٹ لسٹنگ اور قانونی ٹیلی کام سروسز کے استعمال کی تصدیق کریں۔ یقینی بنائیں کہ کمپنی فراڈ ، شناخت کی جعل سازی یا غیر قانونی مالیاتی اسکیموں میں ملوث نہیں۔ این سی سی آئی اے نے واضح کیا کہ رجسٹرڈ کمپنی بھی غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث ہو سکتی ہے۔ اس لیے پہلے تصدیق کریں پھرملازمت قبول کریں۔

READ  شادی کی سالگرہ کے موقع پر شنیرا اکرم کی وسیم اکرم کے لیے محبت بھرا پیغام

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں