مصر میں آئل ٹینکر اور ٹرک میں تصادم کے بعد آتشزدگی کے نتیجے میں 31 افراد ہلاک اور 21 زخمی ہوگئے۔
حکام کے مطابق واقعہ بدھ کو قاہرہ کے علاقے جیزہ کے الوراق ضلع میں ایک سرنگ کے اوپر پیش آیا۔ ابتدائی اندازے کے مطابق آگ سے 27 گاڑیاں، جن میں کاریں اور موٹر سائیکلیں شامل ہیں، جل کر تباہ ہوگئیں۔
سرکاری استغاثہ نے واقعے کی تحقیقات شروع کرتے ہوئے ہلاک ہونے والے ان افراد کی شناخت کے لیے ڈی این اے نمونے لینے کا حکم دیا ہے جن کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی۔
وزارت صحت کے مطابق امدادی کارروائیوں میں 39 ایمبولینسوں نے حصہ لیا۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں جائے وقوعہ سے دھوئیں کے بلند بادل اٹھتے دکھائی دیے۔ عینی شاہد علی یوسف نے بتایا کہ گاڑیاں جل کر تباہ ہوگئیں اور ان میں موجود افراد کو باہر نکلنے کا موقع نہیں ملا۔






تبصرے بند ہیں