قابلِ تجدید ذرائع کی تنصیبات میں اضافہ، پیداوار تین گُنا ہونیکا امکان

Increase in renewable energy installations

ایک تازہ ترین رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ COP30 سے قبل عالمی سطح پر توانائی کے قابلِ تجدید ذرائع کی تنصیبات میں اضافہ ہوا ہے جس سے توانائی کی پیداوار باآسانی تین گُنا زیادہ ہو سکتی ہے۔ تاہم، غیر حوصلہ مند اہداف غیر یقینی کیفیت کو بڑھا رہے ہیں۔

انرجی تھنک ٹینک Ember کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ ترین تجزیے میں بتایا گیا کہ دنیا 2025 میں بھی توانائی کی قابلِ تجدید ذرائع کی ریکارڈ تنصیبات کی راہ پر گامزن ہے۔ جس کا مطلب ہے کہ 2030 تک عالمی سطح قبل تجدید توانائی کی پیداوار تین گُنا تک اضافہ ہو سکتا ہے۔

تاہم، ذرائع کی تنصیبات میں فوری اضافے کے باوجود دنیا بھر کی حکومتوں کے 2030 تک قابلِ تجدید توانائی کے اہداف دُگنے کرنے کے ہیں، جو ان اہداف کو تین گُنا تک لے جانے کی راہ کو غیر یقینی بنا رہے ہیں۔

سولر اور ونڈ ذرائع کی تنصیبات سے متعلق Ember کے ستمبر تک کے ماہانہ ڈیٹا کے نئے تجزیے میں بتایا گیا ہے کہ 2025 ایک اور ریکارڈ سال ہے، بالخصوص شمسی توانائی کے حوالے سے اور اس مد میں چین کی جانب سے یہ تنصیبات جاری ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2025 میں ری نیوایبل کی صلاحیت میں 793 گِیگا واٹ تک اضافہ متوقع ہے، جو کہ 2024 کی پیداوار 717 گِیگا واٹ سے 11 فی صد زیادہ ہے۔ جو کہ 2023 میں ہونے والے 22 فی صد اور 2022 میں ہونے والے 66 فی صد اضافے کا تسلسل ہے۔ شمسی توانائی میں 9 فی صد جبکہ پون چکی کے ذریعے 21 فی صد اضافے کا اندازہ لگایا گیا ہے، اگرچہ شمسی توانائی میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

READ  ’کیا آپ مرچکے ہیں؟‘ چین میں یہ ایپ کیوں مقبول ہورہی ہے؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں