اسرائیلی حملے کے بعد قطر اور مشرق وسطیٰ میں کشیدگی بڑھ گئی جس کے نتیجے میں عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا
گزشتہ روز اسرائیل نے دوحہ میں فلسطینی مزاحمتی تنظیم کے دفتر کو نشانہ بنایا، جس میں حماس کے سینئر رہنما خلیل الحیا کے بیٹے، ان کے معاون سمیت 5 افراد شہید ہوئے۔ قطر نے اس حملے کو اپنی خودمختاری پر حملہ قرار دیتے ہوئے سخت جواب دینے کا اعلان کیا ہے۔
تیل کی عالمی قیمتوں میں 0.6 فیصد اضافہ ہوا، جس کے بعد ڈبلیو ٹی آئی خام تیل فی بیرل 62 ڈالر 63 سینٹ اور برینٹ خام تیل فی بیرل 66 ڈالر 39 سینٹ پر پہنچ گیا۔






تبصرے بند ہیں