یو اے ای میں شدید گرمی کی لہر، پارہ 51 ڈگری سے بھی تجاوز کرگیا

Severe heat wave in UAE, mercury exceeds 51 degrees

متحدہ عرب امارات میں ان دنوں شدید گرمی کی لہر جاری ہے۔

دنیا کے مختلف ممالک کی طرح متحدہ عرب امارات میں بھی شدید گرمی ریکارڈ کی جارہی ہے۔

خلیج ٹائمز کے مطابق یکم اگست کو سویحان اور العین میں درجہ حرارت 51.8 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیاگیا جو اس سال اب تک کا سب سے زیادہ درجہ حرارت ہے۔

اس کے علاوہ دبئی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

شدید گرمی کے پیش نظر ماہرین صحت نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے دوپہر 2 سے شام 4 بجے تک دھوپ میں کام نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اس کے علاوہ ڈاکٹرز نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ گرمی کی وجہ سے جسم میں پانی کی کمی اور ہیٹ اسٹروک سمیت دیگر صحت کی پیچیدگیوں کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے لہٰذا شہری بلاضرورت گھر سے باہر نکلنے سے گریز کریں۔

READ  ٹرمپ آئندہ ہفتے روسی صدر پیوٹن سے ذاتی طور پر ملنے کے خواہش مند

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں