تعلیم پنجاب کے کالجز میں سپورٹس فنڈ میں خوردبرد کی شکایات پر ڈیٹا طلب

playing

کالجز کو گزشتہ 14 سال کا ڈیٹا اور ریکارڈ جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ فنڈز میں خوردبرد کی شکایات پر ڈیٹا طلب کیا گیا ہے۔

کالج میں داخلے پر ہر طالب علم سے سالانہ سپورٹس فنڈ وصول کیا جاتا ہے، کئی سال سے سپورٹس فنڈ کے خرچ کرنے پر سوالات اٹھ رہے تھے، کالجز انتظامیہ طلبہ سے فنڈز لینے کے باوجود خرچ نہیں کر رہی تھیں، ذرائع کے مطابق کاغذات میں سپورٹس ایونٹ ظاہر کر کے فنڈز میں خوردبرد کی جا رہی تھی۔

محکمہ ہائر ایجوکیشن نے تمام کالجز کو ایک ہفتے کے اندر ڈیٹا ارسال کرنے کی ہدایت کی ہے۔

READ  پنجاب یونیورسٹی ہاسٹلز میں شفاف مالی نظام سے ریکوری میں 81.5 ملین روپے کا اضافہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں