تعلیم سکول سے غیرحاضری پر وزیرِ تعلیم کا ایکشن، پرائمری ٹیچر معطل

suspends primary teacher

تفصیلات کے مطابق محمد طیب گزشتہ سال امتحانی ڈیوٹی کے آرڈر پرنسپل ذوالفقار احمد کو دیکر رفو چکر ہو گیا، پرنسپل ذوالفقار احمد کو کنٹرولر امتحانات سے آرڈر کی تصدیق پر انکشاف ہوا کہ آرڈر منسوخ ہو چکے ہیں۔

محمد طیب امتحانی ڈیوٹی منسوخ ہونے کے باوجود سکول سے 2 ماہ غیرحاضر رہا ، پرنسپل کو بااثر ملازمین کے ذریعے معاملہ دبانے کی سفارش کرواتا رہا، رواں سال بھی محمد طیب 28 اپریل سے مسلسل سکول سےغیرحاضر رہا۔

محمد طیب کو طالب علم محمد پر تشدد کا ذمہ دار بھی ٹھہرایا جا چکا ہے، پرنسپل ذوالفقار احمد کی جانب سے محمد طیب کی غیر حاضری کا معاملہ سامنے آیا۔

وزیرتعلیم کے نوٹس میں لانے پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر لاہور نے فوری ایکشن لیا، محمد طیب کو معطل کرکے اسے فوری سی ای او ایجوکیشن کو رپورٹ کے احکامات جاری کر دیئے۔

READ  پاکستان نے انٹرنیشنل بیالوجی اولمپیاڈ میں پہلا گولڈ میڈل حاصل کرلیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں